حیدرآباد۔28۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجروال نے دہلی کے وزیر اعلی حیثیت سے حلف برداری لی۔ چنانچہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے انہیں حلف برداری دلایا۔ اس موقع پر رام لیلا میدان میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔اروند کیجروال ک ساتھ دیگر چھ وزرا کو بھی دہلی کابینہ میں جگہ دی
گئی۔حلف برداری کے بعد اروند کیجروال نے کہا کہ آج کا دن تاریخ کا سب سے اہم دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف حکومت کے قیام کے ساتھ انکی جو جہد رکنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی بد عنوانی کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چلانے والے عہدیدار ‘پولیس نہیں بلکہ عوام ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ جیسا عام انسان کا وزیر اعلی بننا عوام کی ہی کامیابی ہے۔